جوڈیشل مجسٹریٹ نے فروخت کیلئے رکھی گئی 273چڑیوں کو عدالتی احاطہ میں آزاد کر دیا ، جال ڈال کر چڑیاں پکڑنے والے دو ملزموں کو 20ہزار جرمانہ اور تا برخاست عدالت سزا کا حکم دیتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ۔ محکمہ وائلڈ لائف کے انسپکٹر نے پنجرے میں قید 273چڑیوں اور دو ملزموں مشتاق اور دلاور کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا اور ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی درخواست دی ۔ عدالت میں دونوں ملزموں نے اقبال جرم کیا اور مجسٹریٹ سے کم جرمانہ کرنے کی استدعا کی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments