حافظ آباد روڈ تعمیر کرنے والا ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا، سڑک پر پڑے تعمیراتی میٹریل اور مشینری کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، دھول مٹی اڑنے سے لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دوماہ قبل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی ہدایت پر حافظ آباد روڈ کے ایک کلو میٹر حصے کی ساڑھے چھ کروڑ کی گرانٹ سے تعمیر کا آغاز کیا گیا ،سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کا ٹھیکیدار فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا ،سڑک کے درمیان پڑے تعمیراتی میٹریل اور مشینری کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جبکہ دھول مٹی اڑنے سے سڑک کے دونوں اطراف کے دکاندار سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، دکانداروں اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments