سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکن مشکل وقت میں میاں برادران کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور قیادت کی کال پر لبیک کہتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے ۔قوم کو جلد نااہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی ، اپنی رہائشگاہ پر سابق وفاقی وزیر وایم این اے محمود بشیر ورک، شیخ فیاض احمد کی قیادت میں آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لیکر آنیوالے حکمرانوں نے عوام کو معاشی طور پر زندہ درگو کردیا ہے ، گیس اور ڈالر کے نرخوں میں بے لگام اضافہ نے متوسط طبقہ سمیت عام آدمی کو کچل کررکھ دیا ہے ، تبدیلی سرکار کی نااہلی ملکی معیشت کو بہت مہنگی پڑرہی ہے ، عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہوکر خودکشیوں پر مجبور ہیں ، قوم کی بدقسمتی ہے کہ ان پر مسلط کئے گئے حکمران نہ ہی جمہوریت کیساتھ وفا کرسکے اور نہ ہی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کارکردگی دکھا سکے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments