کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے دریائے چناب پل پر کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ 4 کروڑ کے موبائل فون اور سپیئر پارٹس سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی ۔کسٹمز حکام نے دریائے چناب پل ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران دو چالیس فٹ کے کنٹینرز کو روکا اور جب ان کنٹینرز کو اندر سے چیک کیا گیا تو کنٹینرز سے گاڑیوں کا سامان ، متعدد فونز اور پرزے برآمد کر لئے گئے ۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے موبائل فونوں اور پرزوں کی مالیت چار کروڑ روپے کی ہے ،مال افغانستان سے پاکستان سمگل کیا جارہا تھا، ملزموں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments