ہیڈ ماسٹرز ،ہیڈ مسٹریس ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز 31 مئی تک درخواستیں وصول کرینگے
الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹوں کی اپ گریڈیشن کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن میں1600 سے زائد ڈسپلے سنٹرز قائم کردیئے ، سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز ،ہیڈ مسٹریس اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز 31 مئی تک ووٹرز لسٹوں میں رد بدل کی درخواستیں وصول کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے 20قومی اور44 صوبائی حلقوں میں 97 لاکھ56 ہزار ووٹ رجسٹرڈ ہیں ،حالیہ عام انتخابات میں ہزاروں ووٹرز کے متعلقہ حلقوں اور علاقوں میں ووٹ منتقل ہونے اور ایڈریس غلط درج ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹ کو اپ گریڈ ،تصدیق کرنے اور ایڈریس تبدیل کروانے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں اور31مئی تک شہریوں کے ووٹرز کو درست کرنے کیلئے افسروں کو ٹاسک سونپ دیا تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل انتظامات مکمل کئے جاسکیں ۔ الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ ڈویژن میں1600 سے زائد ڈسپلے سنٹرز قائم کردیئے ہیں جن میں ساڑھے چار سے زائد گوجرانوالہ میں ہیں ۔
Load/Hide Comments