میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث اندرون شہر 70 سے زائد بازاروں میں تجاوزات مافیانے پنجے گاڑ لئے ہیں جس کے خریداروں کومشکلات کاسامناہے جبکہ بازار سکڑنے سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوچکاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے متعدد بار کارروائی اور نوٹس ارسال کرنے کے باوجود دال بازار، ریل بازار ،لکڑ والا پل ،حاجی پورہ بازار،کھنڈ بازار ،اردو بازار،آرائیناں والی گلی ،نلکے والا بازار ،چوڑیاں والی گلی ،مچھلی منڈی بازار اور دیگر بازاروں میں ہر دکاندار نے 6سے 15فٹ تک سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے ۔سینکڑوں چھابے اور درجنوں ریڑھی والے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دیکر بازار میں بیٹھے ہیں۔ تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کا اس بازار میں خریداری کرنا اور گزرنا دشوار ہو چکا ہے لیکن مقامی تاجر تجاوزات کو کاروبار میں برکت کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔دال بازار کے تقریباًہر تاجر نے دکانوں کے آگے چھابے لگوا رکھے ہیں اور ماہانہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے گزشتہ ماہ بھی آپریشن کیا تھا مگر چند روز بعد تجاوزات دوبارہ قائم ہوگئیں ۔شہریوں نے تجاوزات مافیا کیخلاف سخت ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments