وزیرآباد:مرکزی جنازہ گاہ گندے پانی میں ڈو ب گئی، عوام پریشان

جی ٹی روڈ نظام آباد بڑے قبرستان سے ملحقہ جنازہ گاہ میں بندسیوریج کاپانی داخل شکایات کے باوجودکسی کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی ،ڈی سی نوٹس لیں :علاقہ مکین
انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کے باعث مرکزی جنازہ گاہ گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو گیا۔جی ٹی روڈ نظام آباد بڑے قبرستان سے ملحقہ جنازہ گاہ میں بند سیوریج لائن کے نالے کا گندہ بدبودار پانی داخل ہو گیا جس سے میتوں ں کی تدفین میں مشکلات کاسامناہے جبکہ وہاں عزیزواقارب کے ایصال ثواب کی دعاکیلئے آنیوالوں کوبھی پریشانی کاسامناہے ۔علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ وہ متعددبار شکایات درج کرواچکے ہیں مگر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ و عملہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، انہوں نے ڈی سی نائلہ باقر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں