گوجرانوالہ میں بچیوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا، تفصیلات سامنے آگئیں

گوجرانوالہ میں بچیوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ، پولیس مقدمات درج ہونے کے باوجود بچیوں کو بازیاب نہ کرواسکی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گزشتہ 9 روز کے دوران کوتوالی سرکل کے علاقوں سے 2 بچیوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، 3 سالہ ضمیر فاطمہ کو سید پارک دھلے اور 10 سالہ آمنہ کو تھانہ کوتوالی کے بازار سے اغوا کیا گیا 9، روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کو جلد بازیاب کروا کر ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا ، بچیوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لے کربچیوں کو جلد بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں