نواحی علاقہ جوڑہ کے بااثر افراد نے قبرستان کی جگہ پر قبضہ کر کے قبروں کی بے حرمتی شروع کردی، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کو گزاری گئی درخواست میں محمد نواز، سلیم اور دیگر اہل دیہہ نے الزام لگایا ہے کہ محمدشفیق،محمدسرور،محمدخالد ، عرفان ،جواد،بشیر احمد،پرویز سیان،محمدانور نے قبرستان کی تقریباً 8 کنال 13 مرلہ اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے مال مویشی کے ڈیرے بنا رکھے ہیں جبکہ نالیوں کا گندہ پانی چھوڑ کر بھی قبروں کی بے حرمتی کی جارہی ہے
