گوجرانوالہ، سیٹلائٹ ٹاؤن : پولیس دروازے توڑ کر وکیل کے گھر جاگھسی , انکوائری کا حکم، تفصیلات جان لیں

پولیس نے پرائیویٹ افرادکیساتھ وکیل ناصرڈارکے گھر دھاوابولا، اہلخانہ سے بدتمیزی ، مارپیٹ ،وکیل کوپکڑکرچھوڑدیا پولیس گردی کا مقدمہ درج نہ ہواتو احتجاج کریں گے :وکلا، اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا :پولیس،سی پی اوکانوٹس
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پرائیویٹ افراد کیساتھ وکیل کے گھر پر دھاوا بول دیا اور دروازے توڑکراندرداخل ہوگئی ، سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی کہ وکیل ناصرڈارکے گھر اقدام قتل کا ملزم احسن شاہ چھپاہے جس پر پولیس نے پرائیویٹ افراد کو ساتھ لے کر وکیل کے گھرکے دروازے توڑے اور اندر داخل ہو کر اہل خانہ سے بدتمیزی اور مارپیٹ کرتے ہوئے ناصر ڈارکو حراست میں لے لیا لیکن جب پتا چلاکہ یہ وکیل ہے تواسے فوری چھوڑدیا ، وکیل ناصرڈارنے جب فرنٹ ڈیسک پر پولیس کی ریڈنگ پارٹی کے خلاف درخواست دی تو وہ بھی عملہ نے لینے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ ایس اوپی نہیں ہے ، وکلا نے کہاہے کہ اگرزیادتی کا ازالہ نہ کیاگیا اورپولیس گردی کا مقدمہ درج نہ ہواتوبارکی مدد سے احتجاج کریں گے ۔دوسری طرف پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ سیٹلایٹ ٹاؤن پولیس نے اشتہاری ملزم احسن شاہ کو گرفتار کرنے کیلئے ایڈووکیٹ ناصر ڈار کے ڈیرہ پر ریڈ کیا۔ سی پی او نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں