گوجرانوالہ میں فرد برائے بیع کے اجرا پر پابندی ،50 ہزار رجسٹریاں تعطل کا شکار، تفصیلات سامنے آگئیں

رجسٹری فیس جمع نہ ہونے کی و جہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان
فرد برائے بیع کے اجرا پر پابندی کے باعث جائیداد کی خرید وفروخت بند ہونے سے 50ہزار سے زائد رجسٹریاں تعطل کا شکار ہیں،رجسٹری فیس جمع نہ ہونے کیو جہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہاہے ۔بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پٹواری سے فرد جاری کرنے اور انتقال کی پابندی کے بعد شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔گوجرانوالہ شہر کے اکثر علاقوں کا ریکارڈ ابھی تک کمپیوٹرائزڈ نہیں ہو سکا۔شہری رجسٹری برانچوں اور پٹوار خانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔شہری علاقوں میں فرد جاری نہ ہونے کی وجہ سے جائیداد کی خرید وفروخت کا کاروبار بند ہو گیا ہے ۔شہری پٹوارسرکل لدھے والہ ،قلعہ دیدار سنگھ،ایمن آباد،اروپ ،راہوالی ،چھیچروالی ،دھلے ،گرجاکھ ،کھیالی شاہ پورسمیت شہر کے اکثر علاقوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوا اور ان علاقوں میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سے پٹواری کی جانب سے فرد برائے بیع بھی جاری نہیں کی جا رہی جس سے پچاس ہزار سے زائد رجسٹریاں تعطل کا شکار ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو کے ایک افسر نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو سپریم کورٹ کے اس فیصلے کیخلاف عدالت میں گیا ہے جہاں سے ریلیف ملنے کی امید ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں