گوجرانوالہ: نااہل و نالائق حکومت اپوزیشن احتجاج کے سامنے ٹھہرنہیں سکے گی :خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نااہل ونالائق حکومت اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی ،کنٹینر پر کھڑے ہوکر عوام کو سہانے خواب دکھانے والے عمران خان اقتدار میں آکر بند گلی میں گھوم رہے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعویداروں نے ملک کو گروی رکھ دیا ۔ اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری عادل چٹھہ اور کلیم احمد بھٹی سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ کردیا ، جعلسازی سے اقتدار لینے والے کٹھ پتلی حکمرانوں نے مسلسل بدزبانی اور جھوٹ کا نظام متعارف کروایا ہے ، حکمرانوں کی تمام کوششیں بھی میاں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں