گوجرانوالہ: وکلا کاعدالتی بائیکاٹ 8ہزار مقدمات التوا کا شکار، تفصیلات جان لیں

ڈسکہ میں دو وکلا کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے چار سال پرانے مقدمہ کے مجرم سابق ایس ایچ او کی اپیل سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلا نے بطور احتجاج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔جس سے 8ہزار مقدمات التوا کا شکار ہوئے وکلا کا کہنا تھا کہ مجرم ایس ایچ اوشہزاد وڑائچ کو سزائے موت کا حکم ہوئے تین سال کا عرصہ گزر گیا لیکن لاہور ہائیکورٹ میں اس کی اپیل کا فیصلہ نہیں ہو سکا جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ خفیہ ہاتھ مجرم کی مدد کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں