گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں شجرکاری مہم،ربڑپلانٹ کاپودالگایاگیا

صاف ستھرے ماحول کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہونگے :ڈپٹی کمشنر صدر روٹری انٹرنیشنل ساجد بھٹی نے 70 ہزار روپے کی ادویات عطیہ کیں
ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبو ں کا معائنہ کیااورحکومت پنجاب کی شجرکاری مہم کے تحت ہسپتال کے احاطہ میں ربڑ پلانٹ کا پودا بھی لگایا،ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ ، صدر روٹری انٹرنیشنل ساجد بھٹی، ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد،ڈاکٹرنصیر ودیگر افسر واہلکاربھی انکے ہمراہ تھے ،اس موقع پر صدر روٹری انٹرنیشنل ساجد بھٹی نے ٹراما سنٹر میں آنے والے ایمرجنسی کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے 70 ہزار روپے کی ضروری ادویات عطیہ کیں اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مریضوں کی فلاح کیلئے روٹری انٹرنیشنل اقدامات جاری رکھے گی،ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں لاکھو ں پودے لگائے جاچکے ہیں ،صاف ستھرے ماحول کیلئے زیادہ سے زیادہ ماحول دوست پودے لگانا ہونگے ، شہری ہر سطح پر شجر کاری کریں، پھل اور پھولدار پودے لگائیں تاکہ آلودگی کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں