گوجرانوالہ کی مختلف یونین کونسلز میں صفائی عملہ غائب ہونے کے باعث جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ، شکایات درج کروانے کے باوجود سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی کے کوئی انتظامات نہ کئے گئے جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے جبکہ تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے بھی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے احتجاج ریکارڈ کر انے کا اعلان کیاہے، یوسی کوہلو والہ میں تحریک انصاف لیبر ونگ کے سابق صدر عمران حیدر مہر اور دیگر نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں کی طرح یونین کونسل کوہلووالہ میں صفائی وستھرائی کے ناقص انتظامات ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ رشوت لئے بغیر صفائی نہیں کرتا جبکہ علاقہ انچارج عامر اور دیگر افسروں کو شکایات کا اندراج کروایا گیا مگر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہیں اٹھائے گئے ، آج علاقہ مکین ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments