گوجرانوالہ: ہلال احمر کو مزید مستحکم اور فعال بنا یا جائیگا:ڈپٹی کمشنرنائلہ باقر

نشہ کے عادی افرادکیلئے علاج گاہ اورایک بلڈبینک بھی بنایاجائے گا:اجلاس سے خطاب ہلال احمر کے پلیٹ فارم سے فلاح عامہ کے مختلف منصوبوں پر غور و تبادلہ خیال کیاگیا
ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہا ہے کہ ہلال احمر کو مزید مستحکم اور فعال بنا کر مفاد عامہ کیلئے بروئے کار لایا جائیگا ،ہنگامی حالات سے نمٹنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اس ادارہ کو مزید ریسورس فل بنا یا جائیگا۔ ریڈ کریسنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہلال احمر کے پلیٹ فارم سے نشہ کے عادی افراد کو دوبارہ معاشرے کا فعال اور مفید رکن بنانے کیلئے علاج گاہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا او ر ایک بلڈ بینک بھی قائم کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ہلال احمر کے پلیٹ فارم سے فلاح عامہ کے مختلف منصوبوں پر بھی غور اور تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محمد زاہد نے اس موقع پر کہاکہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہم ایسے ادارے سے منسلک ہیں جس کی بنیاد قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے رکھی ، ہم سب کو بھی اس ادارے میں رہتے ہو ئے اپنی صلاحیتوں کو برو ئے کا ر لاکر انسانیت کی خدمت کرنے میں اپنافریضہ سرانجام دینا ہو گا ، انہوں نے اس امر کی یقین د ہانی کروائی کہ خدانخواستہ کسی بھی ناگہا نی صورتحال میں پنجاب برانچ ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانچ کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔ اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر خالد عمر قریشی، اسسٹنٹ کمشنر( سٹی) عثمان سکندر، صدر حنا ارشد، ممبر صو بائی اسمبلی میڈم شاہین رضا، ڈی ایچ او ڈاکٹر فرید، ڈی او ہلال احمر بلال عنایت بٹ، ممبرمنیجنگ باڈی ہلال احمر ثاقت غفور، سجا د مسعود چشتی، رانا وقار خاں ، رانا احسان الحق خاں کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کے دیگر عہدیدار اور افسربھی اجلاس میں شریک تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں