بہترین بلے بازی پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود مین آف دی میچ قرار پائے کھیل انسان کو صحتمند بناتے ہیں، نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے :کمشنر،آرپی او
انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے زیراہتمام انصاف ٹی 10فلڈ لائٹ کرکٹ لیگ کے تیسرے روز کھیلے جانے والا میچ کمشنر الیون نے 38سکور سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر الیون اور انصاف الیون کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں کمشنر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 145سکور بنائے جس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود 61،آر پی او طارق عباس قریشی 37اور پروٹوکول آفیسر ٹو کمشنر ندیم بٹ 37سکور بنا کر نمایاں رہے ۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں انصاف الیون کی پوری ٹیم 107سکور پر آؤٹ ہوگئی۔انصاف الیون کی جانب سے راجہ ماجد 27رنزبناکر نمایاں رہے ۔کمشنر الیون کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ماجد نے دو جبکہ اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد صولت وٹو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بہترین بلے بازی پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود مین آف دی میچ قرار پائے ۔ میچ سے قبل کمشنر وقاص علی محمود اور آر پی او طارق عباس قریشی نے انصاف ٹی 10فلڈ لائٹ کر کٹ لیگ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔کمشنر اورآر پی او کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو صحت مند بناتے ہیں جس شہر کے گراؤنڈ آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے ۔نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے ۔
Load/Hide Comments