پاکستان اور جاپانی 660 سی سی آلٹو میں فرق کی مکمل تفصیلات جان لیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی نے PAAPAM کے زیر اہتمام پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS)2019 میں ملک میں 660cc انجن کی حامل پاکستان کی پہلی مقامی طور پر بننے والی آلٹو کی رونمائی کی۔

یہ گاڑی 30 سال سے کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مشہورِ زمانہ 800cc ہیچ بیک مہران کے خاتمے کے بعد پیش کی گئی ہے۔

جب پاکستان میں 8ویں جنریشن کی سوزوکی آلٹو 2019ء پیش کی گئی، 9ویں جنریشن کی 660cc ہیچ بیک اکتوبر 2019ء میں جاپان میں منظرِ عام پر لانے کا امکان ہے۔

سوزوکی آلٹو پہلی بار اکتوبر 1979ء میں جاپان میں متعارف کروائی گئی تھی۔ 8ویں جنریشن کی آلٹو نے 2014ء میں دنیا بھر میں آغاز لیا۔ یوں موجودہ ماڈل کی آلٹو کامیابی کے ساتھ اپنے 5 سال مکمل کر چکی ہے۔

عظیم جاپانی ادارہ اس مخصوص ماڈل کے 40 سال کی تکمیل پر رواں سال 9 ویں جنریشن متعارف کروائے گا۔

خصوصیات اور تفصیلات

جاپانی آلٹو کے تین ویریئنٹس ہیں L،S اور X۔ یہ 658cc کے 3 سلینڈر VVT انجن سے لیس ہے۔ یہ تین قسم کی ٹرانسمیشنز رکھتی ہے۔ ایک 5 سپیڈ مینوئل، 5 سپیڈ سیمی آٹومیٹک اور ایک CVT گیئر بکس ماڈل۔

660cc “ پاکستانی آلٹو” مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ویریئنٹس میں آتی ہے۔ یہ ہیچ بیک 800cc یونائیٹڈ براوو کی براہِ راست مقابل ہوگی جو پاکستان کی آٹوموبائل مارکیٹ میں ابھی اپنی جگہ بنانے جا رہی ہے۔

البتہ 660cc کے شعبے میں پاکستانی آلٹو ایسی ہی جاپانی گاڑیوں اور دیگر کئی جاپانی 660cc کاروں کا مقابلہ کرے گی۔ بہتر قیمت اور نان فائلرز کے گاڑیاں خریدنے پر عائد پابندی ختم ہو جانے کے بعد آلٹو کے لیے میدان بالکل صاف ہے کہ وہ مارکیٹ میں آئے اور زیادہ سے زیادہ فروخت ہو۔

پاکستان میں سوزوکی آلٹو 660cc کا اجرا رواں سال جون میں متوقع ہے۔ البتہ اس کے تینوں ویریئنٹس کی رونمائی پہلے ہی ہو چکی ہے۔

سوزوکی آلٹو VX (بغیر AC کے، سوزوکی آلٹو VXR (AC کے ساتھ،
سوزوکی آلٹو VXL AGSآٹو گیئر شفٹ کے ساتھ پاکستانی آلٹو کا بہترین ویریئنٹ VXL AGS پاور ڈورز، ونڈوز اور ری ٹریکٹ ایبل مررز رکھتا ہے۔

پہلی نظر میں ہی کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ دروازوں اور سیٹوں کا معیار سوزوکی ویگن آر اور کلٹس جیسا ہے۔ VXL AGS ماڈل میں دو ایئر بیگز بھی ہیں۔

پاک ویلز نے PAPS 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی آلٹو 2019ء کے VXL ماڈل کا جائزہ لیا اور بتایا کہ اس میں آٹو گیئر شفٹ (AGS) اور اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سوزوکی کلٹس کے ہائی-اینڈ ماڈل میں پہلے سے موجود ہے۔

آلٹو کا جاپانی ورژن ایئر بیگز، ہیٹڈ سیٹس، انفوٹینمنٹ سسٹم، بہتر نشستوں اور کروز کنٹرول وغیرہ جیسی عمدہ خصوصیات کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے نمایاں سیفٹی فیچرز میں پارکنگ اسسٹنس اور کولیژن وارننگ شامل ہیں جبکہ پاکستانی آلٹو ویریئنٹس میں ایسی خصوصیات اور سہولیات کا امکان نہیں۔

یکسانیت: پاکستانی اور جاپانی آلٹو

پاکستانی اور جاپانی آلٹو کےبہترین ویریئنٹس آٹو گیئر شفٹ (AGS)، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، پاور ڈورز اور ونڈوز، کرسٹل ہیڈلیمپس، پرائیویسی گلاس (آگے اور پیچھے) اور ری ٹریکٹ ایبل مررز کے حامل ہیں۔

جاپانی ماڈل کی گاڑی

فرق: پاکستانی اور جاپانی آلٹو

الائے رِمز، ٹربو ٹیکنالوجی، ڈجیٹل کلائمٹ کنٹرول، ہیٹڈ سیٹس، ریئر وائپر اور دیگر پاکستانی ویریئنٹس میں نہیں ہوں گی۔ جاپانی آلٹو کا X ویریئنٹ میٹالک اور ساتھ ساتھ سرمئی دو رنگی پچھلے دروازوں کا آپشن رکھتا ہے۔ ٹلٹ اسٹیئرنگ (X ویریئنٹ میں) اور ڈرائیور سیٹ لفٹر (S اور X ویریئنٹس میں) کے ساتھ اس میں ڈرائیونگ پوزیشن کو بہتر بنانا بھی آسان ہے اور ان کے علاوہ ENE-چارج، نئے انجن آٹو اسٹارٹ-اسٹاپ سسٹم اور ایکو-کول بھی موجود ہیں۔

جاپانی آلٹو ایندھن کے لیے مؤثر ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پاکستانی ورژن بھی اتنا اچھا ہے اور ہم اس کی فیول اکانمی ایک مرتبہ سڑک پر آنے کے بعدہی دیکھ سکتے ہیں۔

قیمت کا تقابل

درآمد شدہ جاپانی آلٹو کے بہتر ویریئنٹس کی قیمت 12 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، توقع ہے کہ پاکستان میں 660cc آلٹو کی قیمت 9 سے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ اندازوں کے مطابق پاکستانی سوزوکی آلٹو 2019ء ویریئنٹس کی قیمت 9.65 لاکھ روپے ہوگی اور یہ 12 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔

سوزوکی 660cc آلٹو 2019ء کے ان ویریئنٹس کی بکنگ 5 لاکھ روپے میں کھول دی گئی ہے۔ ابتدائی خبروں کے مطابق پاک سوزوکی جون 2019ء میں آلٹو ویریئنٹس پیش کر سکتا ہے۔ تبھی 660cc آلٹو کی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔

اگر پاکستانی آلٹو کا بہترین ویریئنٹ خصوصیات و تفصیلات کے لحاظ سے کسی طرح جاپانی درآمد شدہ ورژن کے برابر ہوا تو لوگ اپنا پیسہ بھی بچا سکتے ہیں اور مقامی طور پر تیار شدہ سوزوکی 660cc آلٹو خرید سکتے ہیں۔ پاکستانی آلٹو 3 سال یا 60,0000 کلومیٹر وارنٹی کے ساتھ دینے کی تشہیر بھی کی گئی ہے۔ یہ بھی اس کی فروخت بڑھانے میں مدد دے گا۔

ابھی کوئی بات حتمی نہیں

اس تقابل پر کوئی بھی حتمی بات کہنا ابھی ممکن نہیں کیونکہ پاکستانی آلٹو ابھی سڑکوں پر نہیں ہے اور اسے آزمایا نہیں گیا۔ پاک سوزوکی نے اپنی خصوصیات اور تفصیلات کی رونمائی بھی نہیں کی۔

بشکریہ تصاویر فیس بک، پاک وہیل

اپنا تبصرہ بھیجیں