سٹی ٹریفک پولیس نے مسافر گاڑیوں میں لگے غیرمعیا ری سلنڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 39 ویگن ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 659 کے چالان کر دیئے ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میاں سہیل فاضل کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس نے اوگرا کی نامزد کی ہوئی لیبارٹری سے سی این جی، ایل پی جی سلنڈرز پاس نہ کروانے والے 39 مسافر ویگنوں کے ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں مقدمات اندراج کروا کر ویگنوں کو بند کروایا۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments