گوجرانوالہ: کسانوں کاواجبات کی عدم ادائیگی پرکھادکمپنی کیخلاف احتجاج

کسانوں نے واجبات کی عدم ادائیگی اور ناپ تول میں کمی بیشی کرنے کے خلاف کھاد کمپنی کیخلاف احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، متاثرہ کاشتکاروں قاضی عرفان آصف ،صلاح الدین ،واصف ندیم اور دیگر نے کوٹ قاضی غربی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ دھان کی فصل کی فروخت کیلئے ایک فرٹیلائزر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا مگر کمپنی نے دھان کی فصل فروخت کرنے کیلئے ریٹ کے برعکس ادائیگی کی اور ناپ تول میں کاشتکاروں کو نقصان پہنچایا جس کے متعلق شکایات درج کروائی گئی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں