نوشہرہ ورکاں کے علاقہ نتھو سیویا میں چار ماہ سے گیس پائپ لائن منظوری کے باوجود نہ ڈالی جا سکی جبکہ ٹھیکیدار پائپ سڑکوں پر پھینک کر فرار ہو چکاہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لدھا سے مین گیس پائپ لائن نتھو سیویا تک بچھائی جانی تھی لیکن ٹھیکیدار کھدائی کر کے پائپ لائن بچھا ئے بغیر ہی فرار ہو گیا ہے جس کے باعث یہ منصوبہ ٹھپ ہو چکاہے ۔ علاقہ مکینوں نے گیس کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ منظوری کے باوجود علاقہ میں پائپ لائن نہیں بچھائی جا رہی ،اعلیٰ حکام نوٹس لیکر منصوبے کو جلدازجلد مکمل کریں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments