سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو بیرونی آقاؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے دعویدار آج اسی کے پیروکار بن بیٹھے ہیں، نواز شریف ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں اورکوئی طاقت بھی نواز شریف کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتی ، تمام حالات کے باوجود عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ معافی والا نگری احمد شاہ میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنیوالوں کو ناکامی ہوگی ، مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کیساتھ کھڑے ہیں، انشا اﷲمسلم لیگ ن جلد دوبارہ اقتدار میں آئیگی اور ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments