گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر کا عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کو جلد اور میرٹ پر نمٹانے کاحکم

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اورریونیو افسران کو ان کی عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کو جلد اور میرٹ پر نمٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں ، ڈسٹرکٹ کلکٹر گوجرانوالہ کی عدالت میں جنور ی سے 22مئی 2019 تک مجموعی طور پر 891کیسز رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 540کیسزکو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے فریقین کو ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ 351کیسز پر عدالتی کارروائی جاری ہے ،ان کیسز میں عملدرآمد ڈگری ، نظر ثانی انتقال ، اندراج انتقال ، درستگی نام، درستگی ریکارڈ ، عملدرآمد رٹ پٹیشن،عملدرآمد ڈگری (سول ، سیشن ، ہائی کورٹس ) دعویٰ تقسیم جائیداد ، حکم امتناعی وغیر ہ شامل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر خود بھی ریونیو کیسز کی سماعت کر رہی ہیں تاکہ انصاف کی فراہمی کو تیز بنا یاجاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں