بوفے ڈنر، افطاریاں، چٹ پٹے کھانے , غیر معیاری اشیا کا استعمال، دو ہفتوں میں سینکڑوں شہری ہسپتال داخل

افطاری میں چٹ پٹی اشیا کھانے سے گوجرانوالہ میں دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں شہری ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ سخت گرمی میں افطاری کے اوقات میں چٹ پٹی، مصالحے دار اور غیر معیاری اشیا کے کھانے سے 300سے زائد شہری پیٹ، ڈائیریا اور دیگر امراض کا شکار ہوچکے ہیں جنہیں سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔طبی ماہرین کے مطابق چٹ پٹی، چکنائی اور مصالحے دار اشیا ضرورت سے زیادہ کھانے سے شہری خطرناک بیماریوں میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں