قلعہ دیدار سنگھ میں دکانداروں کو جرمانے ، کریانہ مرچنٹس کی ہڑتال اور احتجاج، تفصیلات جان لیں

جرمانہ کرنے پر رمضان بازار سمیت قلعہ دیدار سنگھ کے تمام کریانہ مرچنٹس نے تالا بندی کر دی ، رمضان بازار میں شدید احتجاج کیا گیا ۔بتایاگیاہے کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ نے سبزی منڈی میں کریانہ مرچنٹ دکاندار کو مہنگی چینی فروخت کرنے پر جرمانہ کیا جس وجہ سے رمضان بازار سمیت قلعہ دیدار سنگھ کی تمام کریانہ مرچنٹس نے دکانوں کو تالے لگا دئیے اور صدر کریانہ مرچنٹ عمران عرف مانو بٹ کی قیادت میں رمضان بازار پہنچ کر چیف آفیسر کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔ رمضان بازار میں سستی اشیا خریدنے کیلئے آنیوالوں کو پریشانی کا سامنارہا، دکانداروں نے بتایا کہ رمضان بازار میں کوئی کریانہ کی دکان لگانے کو تیار نہ تھا کیونکہ سستی اشیا فروخت کرنے سے دکاندار کو نقصان ہوتا ہے ، تمام دکانداروں نے ایک لاکھ روپے جمع کر کے دکان لگانے والے کو نقصان کے ازالہ کیلئے پہلے ہی دے کر آمادہ کیا۔ انہوں الزام لگایا کہ چیف آفیسر نے ناجائز جرمانے نہ کرنے کی مد میں بھاری معاوضہ رمضان سے قبل ہی لے لیا تھا، دکانداروں کو جرمانے کی رسید نہیں دی جاتی۔ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں