گوجرانوالہ: عید قریب آتے ہی خریداری عروج پر، خواتین سے چھیڑ خانی کے واقعات میں بھی اضافہ

عید الفطر قریب آتے ہی بازاروں میں برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں کی خریداری میں اضافہ ہو گیا۔اندرون شہر کلاتھ بورڈ مارکیٹ،سید نگری بازار،کھنڈا بازار،چوڑی گراں بازار،گلی آرائیناں والی،گلی لہنگا سنگھ،پیپلز کالونی مارکیٹ،سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ،ماڈل ٹاؤن،شاہین آباد ،کھیالی شاہ پور سمیت چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں رش اور تجاوزات کی بھر مار سے گاہکوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے جبکہ خواتین سے چھیڑ خانی ، پرس چھیننے اور جیب تراشی کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ بازاروں میں سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں