کیبل کو گیپکو کی مین کیبل سے منسلک کر کے گھرمیں بجلی چوری کی جارہی تھی میٹر اور تاریں وغیرہ اتار لی گئیں ،گھرکے مالک کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست
گیپکو ٹاسک فورس نے زیر زمین کیبل بچھا کر ڈائریکٹ بجلی چوری پکڑلی ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے پوش علاقہ ڈی سی کالونی میں ایک کنال کے گھر میں صارف محمد اشرف زیر زمین تار کے ذریعہ گیپکو کی مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کر رہا تھا کہ اس دوران گیپکو کینٹ سب ڈویژن کی ٹیموں نے اس گھر کا لوڈ چیک کیا تو میٹر بہت کم یونٹس ظاہر کر رہا تھا جبکہ موقع پر لوڈ کافی زیادہ چل رہا تھا،شک پر ٹیم نے تاروں کے نظام کا باریک بینی سے جائزہ لیا تو ایک جگہ دیوار کے اندر کیبل کے دبائے جانے کے اثرات پائے گئے اورجب وہاں سے دیوار توڑی گئی تو ایک زیر زمین کیبل ملی جسے گیپکو کی مین کیبل سے منسلک کر کے بجلی چوری کی جارہی تھی اوراس سے گھر کے اندر دو اے سی چلائے گئے تھے جس پر ٹیم نے میٹر اور تاریں وغیرہ اتار کر قبضہ میں لے لیں اور گھر کے مالک محمد اشرف کے خلاف تھانہ کینٹ میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ۔
Load/Hide Comments