اسلام آباد: افسوسناک خبر ہے کہ کراچی، حیدر آباد، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے پل، طاؤس آباد کے سیوریج، حیدر آباد کے تلسی داس پمپنگ سٹیشن، راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد، پشاور کے شاہین ٹاؤن، لاہور کے علاقوں آؤٹ فال ایف، جی، ایچ کے جبکہ کراچی کے سہراب گوٹھ، راشد منہاس روڈ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے چکورا اور کورنگی نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی آئی خان کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق نہ ہو سکی۔ متاثرہ شہروں سے سیوریج پانی کے نمونے 8 اپریل تا 15 مئی کو لئے گئے تھے