گوجرانوالہ: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، موبائل سمگلنگ میں ملوث 5 دکان مالکان گرفتار، مکمل تفصیلات جان لیں

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ماڈل ٹاؤن موبائل مارکیٹ میں مختلف د کانوں پر چھاپے مارتے ہوئے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیااورانکے قبضے سے پانچ ہزار پاسپورٹس کی کاپیاں،موبائل فونز اوردیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسپکٹر عثمان افضل ملہی نے نفری کے ہمراہ موبائل مارکیٹ میں چھاپے مارتے ہوئے مختلف موبائل شاپس کے پانچ مالکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ ہزار سے زائد لوگوں کے پاسپورٹس کی فوٹو کاپیاں، اورمتعدد موبائل فونز برآمد کرلئے ، انسپکٹر عثمان افضل ملہی نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کا تعلق موبائل سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ سے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں