گوجرانوالہ: سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے :ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنرآفس میں ڈی سی نائلہ باقرکی زیرصدارت ہفتہ وارکھلی کچہری کاانعقادکیاگیا،کھلی کچہری میں دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے اکبر کنوکے سرکاری سکول میں سائنس ٹیچر کی خالی آسامی پر سکو ل فنڈز سے ایڈہاک پر تعیناتی کی منظوری دی اور سی ای او ایجوکیشن محمد اورنگزیب نے عملدرآمد رپورٹ پیش کی ، تحصیل صدر کے علاقہ میں شہری کی درخواست پر روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور ایک ماہ کے مختصر عرصہ میں ٹوٹنے پر متعلقہ حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر حنا ارشد کو موقع کا خود وزٹ کرنے اور رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کے خزانے کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ، ذمہ داران کے خلاف حقائق کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اوور سیزپاکستانی کی درخواست پرنوٹس لیتے ہوئے اراضی کا جعلی انتقال کرنے والے پٹواری کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کنول بتول اور اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد صولت حیات سے رپورٹ بھی طلب کر لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں