رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عید کے پُر مسرت موقع پر ضلع گوجرانوالہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ، ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوزودیگر پولیس افسر بھی موجودتھے ۔اس موقع پر سی پی او نے شہدا پولیس کے اہلخانہ سے ملاقات کی ، مسائل دریافت کئے اور اُنکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات بھی جاری کئے ۔ سی پی او نے شہدا پولیس کی فیملیز میں گلدستے ، مٹھائی اور نقد رقم تقسیم کی۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہاکہ محکمہ پولیس شہدا پولیس کے خاندانوں کا مقروض ہے ، انکے ہر مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ شہدا پولیس ہمارے وہ ہیروز ہیں جنہوں نے فرض کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments