ڈویژنل سپورٹس آفس گوجرانوالہ کے زیراہتمام منعقدہونے والے تیسرے رمضان مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں گوجرانوالہ کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔اس چیمپئن شپ میں ڈویژن بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیو ں نے شرکت کی اور 10 ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیا ،ٹورنامنٹ میں آٹھ سال سے لے کر پچیس سال تک کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ٹورنامنٹ کے نتائج کے مطابق گوجرانوالہ کی ٹیم نے 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، سیالکوٹ نے 76 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اورحافظ آباد کی ٹیم نے 25 پوائنٹس کیساتھ تیسرے پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف الرحمن اور پرٹوکول آفیسر ٹو کمشنر ندیم بٹ اوردیگر نے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں میڈلز اور آفیشلز میں شیلڈز تقسیم کیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments