تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چو دھری سے پی ٹی آئی گوجرانوالہ کے وفد نے چو دھری محمد علی کی قیادت میں ملاقات کی اس دوران سیاسی وتنظیمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر بلال مہر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ چو دھری محمد علی نے اعجاز چو دھری کو گوجرانوالہ کی سیاسی وتنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں ۔اعجاز چو دھری نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین عوامی جماعت بن چکی ہے ،عید الفطر کے بعد تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا تاکہ کارکنوں کو منظم اور فعال کیا جاسکے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments