گوجرانوالہ: عید پر سرکاری ہسپتالوں کے سینئر ، سپیشلسٹ ڈاکٹرز غائب، تفصیلات جان لیں

عیدالفطرکے موقع پر سرکاری ہسپتالوں کے سینئر اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز غائب ہوگئے ،عید کے موقع پر ڈیوٹیاں لگنے کے باوجود سینئر ڈاکٹر وں نے پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کو وارڈوں میں منتقل کردیا جبکہ بیشتر ڈاکٹر وارڈز میں داخل مریضوں کو ڈسچارج کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے ، ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز و شعبہ جات کو جونیئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف ،نرسز وغیرہ کے رحم وکرم پر چھوڑ گئے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں بیشتر سینئر ڈاکٹروں نے عید الا الفطرکی چھٹیوں پر بھی سرکاری ہسپتالوں میں اپنے جونیئر عملہ کی ڈیوٹیاں لگادی ہے اور خود چھٹیوں پر روانہ ہوگئے گوجرانوالہ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں100سے زائد پروفیسر ، سینئر ڈاکٹروں سمیت 500کے قریب ڈاکٹر موجود ہیں مگر عید الفطر کے موقع پر ٹراماسنٹر میں صرف چند جونیئر ڈاکٹروں ،پیرامیڈکس اور درجہ چہارم کے ملازمین کو ڈیوٹیاں دینے کا پابند بنایا گیا ہے ، اسی طرح ضلع کے دیگر شہری ودیہی ہسپتالوں میں بھی سینکڑوں ڈاکٹر ہونے کے باوجود چند ڈاکٹروں کی شیڈول کے مطابق ڈیوٹیاں لگائی گئیں مگر بیشتر ڈاکٹروں نے ڈسپنسروں ،نرسز اور دیگر عملہ کی ڈیوٹی لگادی۔ ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں جن ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ان کی چیکنگ بھی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں