مختلف محکموں کے ہزاروں ملازمین میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص، مفت ادویات و علاج کے منتظر، انکشافات سامنے آگئے

گوجرانوالہ کے مختلف سرکاری محکمہ جات کے 4500سے زائد ملازمین میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے باوجود فری ادویات اور علاج کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا، ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے فری ادویات کی بذریعہ کورئیر فراہمی بھی رک گئی۔ سالڈویسٹ مینجمنٹ ،واسا ،بلدیات ،صحت اور پولیس کے ملازمین میں ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض کی تشخیص کے باوجود طبی سہولیات کی فراہمی شروع نہ ہوسکی،70 فیصد سے زائد ملازمین مختلف امراض کا شکار نکلے ، ہیپاٹائٹس کی ادویات کی کمی کے باعث سرکاری محکمہ جات کے ملازمین بھی ہیپاٹائٹس کے علاج سے محروم چلے آرہے ہیں ،گوجرانوالہ میں لیور ہسپتال اور پی سی آر لیب کے قیام کا منصوبہ بھی التوا کا شکار ہے ،شہر کے واحد سرکاری ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ادویات کے فقدان کے باعث واسا ،جی ڈی اے و دیگر محکموں کے سیکڑوں ملازمین کو ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ادویات نہ مل سکیں ۔ متاثرہ ملازمین میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ادویات استعمال کر رہے ہیں مگر ادویات کی کمی کے باعث ملازمین مہنگے داموں پرائیویٹ ادویات خریدنے پر بھی مجبور ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں