پہلوانوں کے شہر میں عید پر کیمیکل سے تیار دودھ کی بھرمار، شہریوں کے مہلک امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ

عید الفطر کے موقع پر پہلوانو ں کے شہر میں کیمیکلز سے تیار دودھ بازاروں ،مارکیٹوں میں پھیلادیا گیا جبکہ فوڈ اتھارٹی غائب رہی۔ ذرائع کے مطابق بڑوں کو مہلک امراض کا شکار اور بچوں کو معذور بنانے والے جعلی دودھ یوریا کھاد ،واشنگ پاؤڈر،رنگ کاٹ ،میٹھا سوڈا ،پام آئل ،سنگھاڑا ،کارن فلور ،سوڈیم کاربونائیٹ ،فارمولین اور گندے پانی سے تیار کیا جاتا ہے ۔ قبل ازیں فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت جعلی دودھ کی فروخت کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کیلئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی۔ ٹیموں کی صبح اوررات کے اوقات ناکہ نگالنے کی ڈیوٹیاں لگادی گئی تھی مگر عید الفطر سے چند روز قبل دودھ مافیا دوبارہ سرگرم ہوگیا اور اندرون شہر کے بازاروں ،مارکیٹوں اور محلوں میں دوبارہ جعلی دودھ پھیلاکر شہریوں کو بیمار کرنے لگا ۔ذرائع کے مطابق جعلی دودھ تیار کرنے والے گروہوں نے دیہی علاقوں میں اڈے قائم کر رکھے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں