رمضان امت مسلمہ کو اللہ کا عطا کردہ عظیم تحفہ ہے جسے رحمت،بخشش اور جہنم سے آزادی جیسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، اللہ تعالیٰ کی امت محمدیہ پر خاص رحمت اور عنایت ہے جو شب قدر کی رات ہمیں گناہوں سے توبہ کی مہلت دی، اللہ رب العزت بندے کے معافی مانگنے سے بہت خوش ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار استاد مسجد نبوی ؐفضیلتہ الشیخ المفتی جمیل الرحمن سلیمان المدنی نے جمعیت اشاعتہ التوحید گوجرانوالہ کے زیراہتمام فہم توحیدوسنت کورس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کیلئے رشدو ہدایت ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments