اپوزیشن جماعتیں ملکر سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجیں گی : زرداری

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ، موجودہ حکمران صرف جھوٹے وعدے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا عمران خان کی حکومت کو گرانا ہوگا اگر یہ حکومت ختم نہیں ہوئی تو عمران خان ملک کو مزید تباہ کردے گا۔ سابق صدر نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی خدمت کی ہے یہ ہمارے منشور میں شامل ہے ۔آصف زرداری نے کہا سوال یہ نہیں کہ کیا ہمیں حکومت کرنے کا شوق ہے ؟ بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر عمران خان نہیں گیا تو یہ اس ملک کا ایسا حال کرے گا کہ پھر ہم سے بھی نہیں سنبھلے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری دولت پور گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر بہادر ڈاہری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور بعد میں اپنے قریبی ساتھی اسماعیل ڈاہری کی افطار پارٹی میں بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں