برسٹل میں بارش، پاکستان اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار، مزید جان لیں

برسٹل: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں بادل رنگ میں بھنگ ڈالنے آگئے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک ہوٹل سے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکیں، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے شکست جبکہ انگلینڈ کے خلاف کامیابی ملی۔ پاکستان کی طرح سری لنکا کو بھی دو میں سے ایک میچ میں شکست ہو چکی ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں آئی لینڈرز کے خلاف پاکستان کا پلہ بھاری ہے، قومی ٹیم نے 153 میچز میں سے 90 میں کامیابی حاصل کی، 58 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ برابر جبکہ 4 مقابلے بے نتیجہ رہے۔ ورلڈکپ مقابلے سات کے سات گرین شرٹس کے ہی نام رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں