نئی نویلی دلہن کو بانجھ کردیا ،جعلی ڈاکٹروں کے گروہ کیخلاف مقدمہ، تفصیلات سامنے آگئیں

گوجرانوالہ: جعلی ڈاکٹروں نے نئی نویلی دلہن کو بانجھ کرد یا ،پولیس نے ہسپتال کے مالک سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تتلے عالی کے محنت کش محمد آصف کی بیوی کو معمولی پیٹ درد ہوا تو وہ قریبی ہسپتال لے گیا جہاں ثوبیہ نامی ڈاکٹرنے چیک کرنے کے بعد کہا کہ نازیہ کے پیٹ میں رسولی ہے جس کا فوری آپریشن کرنا ضروری ہے ،جس پر ہسپتال کے مالک ڈاکٹر اشفاق عامر نے آپریشن کے لئے گوجرانوالہ سے سرجن ڈاکٹر غضنفر المعروف غازی ، ڈاکٹر شاہد اور ڈاکٹر زاہد کو بلا لیا اور مریضہ کو آپریشن تھیٹر لے گئے جہاں انہوں نے نازیہ کے نازک حصوں کو کاٹ کر اسے ہمیشہ کے لئے بانجھ کر دیا ، متاثرہ خاتون کے شوہر کاکہناتھا کہ ان تمام ڈاکٹروں کے بارے میں جب تفصیلات اکٹھی کی گئیں تو معلوم ہوا کہ ان میں سے کوئی بھی ڈاکٹر نہیں ہے اورجسے لیڈی ڈاکٹر کہتے ہیں وہ نرس ہے اور جو سرجن ڈاکٹر بتایا گیا تھا وہ کسی ڈاکٹر کے پاس ڈرائیور ہے ، یہ جعلی ڈاکٹروں پر مشتمل گروہ ہے جو دیہاتی علاقوں میں سادہ لوح لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جبکہ پولیس بااثر ملزموں کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو سخت سزا دینے کامطالبہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں