گوجرانوالہ میں کینسر کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ، مریضوں کی تعداد 70ہزار سے تجاوز، مزید انکشافات جان لیں

گوجرانوالہ: مضر صحت اور نشہ آور اشیا کے استعمال کے باعث کینسر کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا،گوجرانوالہ ڈویژن میں کینسر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 70ہزار سے تجاوز کرگئی ، کینسر کے علاج کیلئے قائم ہونیوالا واحد جینم ہسپتال بھی9 سال گزرنے کے باوجو د مکمل فنکشنل نہ ہوسکا، 1 کروڑ61لاکھ آبادی پر مشتمل گوجرانوالہ ڈویژن میں کینسر کے مرض کے مؤ ثر علاج کی سہولت موجود نہیں ہے تاہم جینم ہسپتال میں ماہانہ ہزاروں مریضوں کے مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے ،ماہرین کے مطابق20 مختلف وجوہات کے باعث کینسر کی بیماری پھیلنے کے خدشات ہوتے ہیں جن میں تمباکو نوشی، نسوار، گٹکا، چھالیہ، آلودگی، ورزش کانہ کرنا، ،پھل سبزی کا کم اور گوشت کا زیادہ استعمال اور میدہ سے تیار اشیا کا زیادہ استعمال بڑی وجوہات ہیں، 10 فیصد موروثی طور پر بھی کینسر منتقل ہورہا ہے ، سیالکوٹ روڈ پر 2010 میں جینم ہسپتال قائم کیا گیا تھا جس کے فیز ون کے تحت نیو کلیئر میڈیسن، آنکالوجی، ریڈیالوجی، لیب، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شعبے قائم کئے گئے مگر جینم ہسپتال میں ان ڈور سروس شروع نہیں ہوسکی جس سے متاثرہ شہریوں کومشکلات کاسامناہے ۔شہریوں نے ہسپتال کومکمل فنکشنل کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں