گوجرانوالہ: گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ، مالکن نے کم سن ملازمہ کی جان لے لی، مزید جان لیں

گوجرانوالہ: مالکن نے کام کاج میں سستی دکھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے معصوم بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کے ورثاء نے لاہور روڑ بلاک کر کے پولیس اور ملزمان کے خلاف احتجاج کیا۔
گوجرانوالہ کے علاقہ راہوالی میں مالکن نے شیخوپورہ کی رہائشی 10 سالہ بچی نیلم کو گھر کے کام کء دوران سستی دکھانے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے حادثہ ظاہر کرنے کے لئے گھر کی چھت سے دھکا دے دیا۔ بچی کے بے ہوش ہونے پر اسے خود ہی ہسپتالوں میں لے کر جاتے رہے جہاں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
بچی کے جاں بحق ہونے پر اس کی والدہ کو اطلاع دی گئی۔ واقعے کے خلاف بچی کے والدین اور اہل علاقہ نے شیخوپورہ لاہور روڑ پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ بچی کو قتل کرنے والی مالکن کو فوری گرفتار کیا جائے۔ جس پر پولیس کی جانب سے کارروائی اور ملزمہ کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں