آئس فیکٹری مالکان نے برف کی قیمتیں پھر بڑھا دیں، انتظامیہ مکمل طور پر بے بس، مزید جان لیں

گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی آئس فیکٹری مالکان کی جانب سے برف کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیاگیا، چھوٹے طبقے اور غریب افراد ٹھنڈے پانی کی سہولت سے بھی محروم ہو کر رہ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق انتظامیہ اس حوالے سے مکمل طور پر بے بس ہے اور فوڈ اتھارٹی حکام نے بھی محدود کارروائی کر نے کے بعد مکمل طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں، شہریوں کی شکایات کے باوجود گندگی اور مضر صحت پانی سے تیار شدہ برف سے جہاں بیماریاں پھیلائی جارہی ہیں وہاں مالکان نے آئے روز برف کی قیمتوں میں اضافہ کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کر ر کھا ہے ،اس سلسلہ میں درجنوں شکایات پر متعلقہ اتھارٹیز کی جانب سے انکوائریوں کے احکامات بھی جاری کر رکھے گئے ہیں مگر عملدرآمد کی شرح صفر ہے ،شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں