گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) ایس پی سول لائن ڈویژ عثمان طارق نے انسداد کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔ مقدمات برخلاف اشخاص میں انسدادی کارروائی اور آوارہ گردوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ شر پسند عناصر اورریکارڈ یافتگان پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ایس پی سول لائن نے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں چھینے گئے مال کی شرح برآمدگی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments