لاہور: مسلم لیگی رہنما مریم نواز نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا تماشا ختم ہونے والا ہے، انھوں نے حمزہ شہباز کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ سربلند ہو کر رہنا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔
کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ھے۔۔ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے۔۔۔ حمزہ ! سربلند ھو کے رھنا۔۔کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔۔۔ انشاءاللہ !
انھوں نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سربلند ھو کے رھنا، کٹھ پتلی تماشا ختم ھونے کو ھے۔
Load/Hide Comments