گوجرانوالہ: رجسٹری برانچوں ، ریکارڈ رومز میں سکیورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ، تفصیلات جان لیں

تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار ز اور تحصیلداروں کو احکامات جاری کر د ئیے گئے
گوجرانوالہ: ضلع بھر کی تمام رجسٹری برانچوں اور ریکارڈ رومز میں ریکارڈ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،کسی بھی رجسٹری برانچ اور ریکارڈ روم میں سرکاری اہلکار کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار ز اور تحصیلداروں کو احکامات جاری کر د ئیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آفس وزیرآباد، رجسٹری برانچ اور ریکارڈ روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد صولت حیات وٹو اور تحصیلدارو سب رجسٹرار وزیر آباد محمد ارشد بھی ہمراہ تھے ۔ سب رجسٹرار محمد ارشد نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ایک شہری رجسٹری برانچ کے اندر دفتری اوقات کے بعد پایا گیا جسے رجسٹری محرر نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ،گرفتار شخص مبینہ طور پر ریکارڈ میں رد و بدل کرنے میں مصروف تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے دیہی مرکز صحت سوہدرہ کا بھی اچانک دورہ کیا ، ادویات سٹاک ،لیبر روم ،ریکوری روم،وارڈز اور ڈینٹل سرجن کے روم کا بھی جائزہ لیا۔ ،ڈاکٹرز سے ضروری 32ادویات کی دستیابی بارے استفسار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں