حکومتی عدم توجہ کے باعث گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واڑہ عالمشاہ کی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم کے حوالے نہ ہو سکی ،کلا سز کا بھی اجرا نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ملکوال کی یونین کونسل واڑہ عالمشاہ میں تعلیمی ضروریات کے باعث سابق حکومت کے دور میں دوسال قبل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت کی تعمیر شروع کی گئی جو مکمل ہوچکی ہے مگر عمارت کو تاحال محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کیا جاسکا ، حکومتی عدم توجہ کی بنا پر سکول میں ہیڈمسٹریس اور سٹاف کو تعینات کرنے سمیت کلاسز کا اجرا بھی نہیں ہو سکا۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل واڑہ عالمشاہ کے متعدد دیہات کی سینکڑوں طالبات کی تعلیمی ضروریات کے پیش نظر گورنمنٹ گرلزہائی سکول کی عمارت میں فوری طور پر ہیڈمسٹریس اور سٹاف کی تعیناتی کر کے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments