گوجرانوالہ: محکمہ جی ڈی اے نے عدم ادائیگی پر ماڈل ٹاؤن میں واقع مال ون پلازہ جبکہ بغیر نقشہ و منظوری تعمیر ہونیوالی ورکشاپ اور ہوٹل سیل کر دیئے ،تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں واقع مال ون پلازہ محکمہ جی ڈی اے کی ملکیت ہے اور اس کے ذمہ کرایہ کی مد میں تقریباً 10 لاکھ روپے واجب الادا تھے اور متعدد بار نوٹس جاری ہونے کے باوجود بھی واجبات ادا نہیں کیے گئے جس پر پلازے کوسیل کردیاگیا۔دوسری طرف سنگم سینما سے ملحقہ مالکان نے جی ڈی اے سے منظوری لیے بغیر ہوٹل اور ورکشاپ قائم کر رکھی تھی جس پر گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے ) کے افسروں ڈائریکٹر انفورسمنٹ مرزا شاہ زمان اور سٹیٹ آفیسر مرزا بابر نے ڈائریکٹر جنرل/ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور چیئرمین شیخ عامر رحمان کی خصوصی ہدایت پر ہوٹل اور ورکشاپ کو سیل کر دیا ، ڈائریکٹر جنرل/ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اورچیئرمین شیخ عامر رحمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اقدام اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گااور کسی کو بھی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments