گوجرانوالہ: ’’موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کریں ‘‘تشہیری مہم شروع،نئی ڈیڈ لائن کے بارے میں ضرور جان لیں

سٹی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں تشہیری مہم کا آغاز کر دیا اور مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جس میں شہریوں کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف صدیق نے ٹریفک سٹاف کو پہلے مرحلے میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افرا د کو وارننگ اور20 جون کے بعدہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کریک ڈاؤن کے پہلے مرحلے میں جناح فلائی اوور پنڈی بائپاس تا چندا قلعہ جی ٹی روڈ کو لنک کرنے والی تمام سڑکوں پہ ٹریفک سٹاف ناکہ بندی کریگا اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اس کے ساتھ ہی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سر کی چوٹ جان لیوا ثابت ہوتی ہے اور ہیلمٹ حادثے کے وقت موٹر سائیکل سوار کے سر کو محفوظ رکھتا ہے ۔ سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں