ایس پی سٹی ڈویژن کی میٹنگ میں انسدادِ جرائم کے حوالے سے حکمتِ عملی پر غور، مزید جان لیں

گوجرانوالہ: ایس پی سٹی ڈویژن عبدالقیوم گوندل نے اپنے دفتر میں سٹی ڈویژن کے ایس ایچ صاحبان کے ساتھ میٹنگ میں انسدادِ جرائم کے حوالے سے حکمتِ عملی پر غور کرتے ہوئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے ۔ شر پسند عناصر اورریکارڈ یافتگان پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں